28 ستمبر 2010 - 20:30

کوئٹہ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے سانحہ قدس ریلی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور ورثاء سے ملاقاتیں کی اور تعزیت پیش کی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کی قیادت میں کوئٹہ میں یوم القدس ریلی میں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں اور زخمیوں کے ورثاء سے ملاقتیں کیں اور ہدیہ تعزیت پیش کیا جبکہ ذخمیوں کی عیادت  کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن مجاہد حسین، پی ایل ایف بلوچستان کے ترجمان عامر عباس، ذاکر حسین، لیاقت جعفری،فرمان علی اور دیگر بھی موجود تھے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کوئٹہ میں یوم القدس کے روز بم دھماکے نتیجہ میں شہید ہونے والے سماء نیوز کے رپورٹر اعجاز رئیسانی کی فاتحہ خوانی کے لئے سماء نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور بیورو چیف کو اعجاز رئیسانی کی شہادت پر تعزیت عرض کی اور کہا کہ شہید اعجاز رئیسانی نے اپنی جان کو قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں ہدیہ دے کر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کر دیا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مصیبت اور دکھ کے ان ایام میں شہید اعجاز رئیسانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور شہدائے القدس ریلی کے ساتھ ہے۔دوسری جانب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی ،سینٹرل ورکنگکمیٹی کے رکن مجاہد حسین،صوبائی ترجمان بلوچستان عامر عباس و دیگر نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صوبائی رہنما ارباب ہاشم کاسی،جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبد المتین اخونزادہ، معروف اسکالر اور جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما امان اللہ شادی زئی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی اور طلبائے تنظیموں کے رہنماؤں عبد الحمید منصوری (صوبائی منتظم جمعیت طلبائے عربیہ بلوچستان)،قمر عباس (صدر آئی ایس او کوئٹہ)،نور الدین (صوبائی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ،بلوچستان ) کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور سانحہ القدس ریلی پر تعزیت پیش کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شانہ بہ شانہ ہیں اور جد وجہد آزادیئ فلسطین کے لئے مشترکہ جد وجہد جاری رکھی جائے گی،رہنماؤں نے سانحہ القدس ریلی میں شہیدہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ ذخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے کوئٹہ میں القدس ریلی کے دوران شہید ہونے والوں کے مزارات پر بھی حاضری دی اور پھول کی چادریں چڑھائیں،جبکہ دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

...........

/110